کراچی(جیوڈیسک)سندھ کے وزیر جیل خانہ جات منظور وسان نے کہا ہے کہ کراچی میں آپریشن بلا تفریق ہونا چاہیے۔ ایم کیو ایم کے خدشات درست نہیں کہ آپریشن1992 کی طرز کا ہوگا.
کراچی میں محکمہ معدنیات اور معدنی ترقی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ ایم کیو ایم کے یہ خدشات درست نہیں کہ آپریشن 1992 کی طرز کا ہوگا۔ کراچی میں اسلحے کی برآمدگی کے لیے آپریشن نہیں ہوا تو شہر کے حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں۔ اس صورتحال کے مدنظر آپریشن بلا تفریق ہونا چاہئیے۔
آپریشن میں فوج کو بھی مدد کے لیے بلایا جائے تو کوئی مضائقہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امن وامان کی صورتحال دیگر صوبوں میں بھی خراب ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ نیشنل پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم امن کی خواہ ہیں آپریشن تمام جماعتوں کی مشاورت سے ہوگا۔