پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر اور وفاقی وزیر تجارت مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ کراچی کا معاملہ حد سے گزر چکا،امن و امان بہتر بنانے کے لئے سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔
کراچی کے معاملے پر مخدو م امین فہیم کا کہنا تھا کہ گو امن و امان صوبائی معاملہ ہے مگر صورتحال خراب تر ہونے کے باعث سندھ حکومت کو کہا جا رہا ہے کہ اس ایشو کو احسن انداز سے ہینڈل کرے۔
کراچی کی صورتحال پر ہر شہری کو تشویش ہے اور معاملات اب حد سے گزر چکے ہیں۔اس لئے سندھ حکومت کو ٹھوس اورسخت اقدامات اٹھانا ہوں گے۔