کراچی : (جیو ڈیسک) اورنگی ٹاؤن دس نمبر کی مارکیٹ میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں پچیس سے زیادہ دکانیں جل گئیں۔ آتشزدگی کے باعث گوشت اور سبزی سمیت دیگر سامان کی دکانوں میں رکھا لاکھوں مالیت کا ساما ن جل گیا۔ فائربریگیڈ کی دو گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر اگ پر قابو پایا۔
علاقہ مکینوں کے مطابق کچی مارکیٹ کی اراضی کو کافی عرصے سے خالی کرانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں اور امکان ہے کہ آتشزدگی تخریبی کارروائی ہو۔
کراچی میں ڈیفنس موڑ کے قریب ایک نجی بینک میں آگ لگ گئی جس کے باعث نجی بینک کی اوپری منزل کو نقصان پہنچا تاہم گراونڈ فلور محفوظ رہا۔ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ بینکاری کے اوقات نہ ہونے کے باعث عملہ موجود نہ تھا جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
فائر بریگیڈ کی تین گاڑیوں نے آگ بجھانے میں حصہ لیا۔عمارت کے فلور چاروں طرف سے شیشے کے باعث بند تھے، عملے نے کئی جگہوں سے شیشے توڑ کر آگ کی شدت اور دھویں کو راستہ دیا۔