کراچی میں جلسے جلوسوں اور ریلیوں پر ایک ماہ کی پابندی

karachi

karachi

حکومت سندھ نے کراچی میں جلسے جلوسوں اور ریلیوں پر ایک ماہ کی پابندی عائد کردی ہے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت عائد کی گئی پابندی فوری طور نافذ العمل ہو گی۔
ذرائع کے مطابق پابندی شہر کی مجموعی سیاسی صورتحال کے پیش نظر لگائی گئی۔ پولیس افسران کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ جلسے جلوسوں پر لگائی جانے والی پابندی پر عملدرآمد کروایا جائے جنازہ جلوس پابندی سے مستثنی ہونگے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔