کراچی (جیوڈیسک)آئی جی پنجاب نے کراچی میں خودکش حملے کے بعد پنجاب میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گء جبکہ صوبے کے حساس شہروں کی سیکورت پلان کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت بھی جاری کر دی۔
کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹڑ پر خودکش حملے کے بعد صوبہ پنجاب کی سیکورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیاہے جبکہ محرم الحرام کے لئے بنائے گئے سیکورٹی پلان مزید بہتر کرنے کا احکامات دے دیئے ہیں۔حاجی حبیب الرحمان کے مطابق صوبے کے 19اضلاع کو حساس قرار دیا گیا ہے ۔آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ محرم جلوس کے راستوں کے مکینوں سے بھی ضمانت نامہ لینا یقینی بنایا جائے اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے کوئی کسر نہ اٹھارکھی جائے۔