کراچی : (جیو ڈیسک) کراچی میں فائرنگ سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سرجانی تیسر ٹاون میں عتیق نامی نوجوان کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔ نارتھ ناظم آباد میں کارپرفائرنگ سے کے ای ایس سی کا افسرعلی عمران جعفری ماراگیا۔ جہانگیر روڈ کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ رات گئے گودھرا میں فائرنگ سے اٹھائیس سالہ نوجوان جان کی بازی ہارگیا۔ خواجہ اجمیرنگری کیعلاقے میں نثارعباسی گولی کا نشانہ بنا۔ لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں ساٹھ سالہ محمد علی کو قتل کردیا گیا۔
ڈیفنس اور پاک کالونی میں فائرنگ سے نعمان اورایک نامعلوم شخص زخمی ہوگیا ادھر لیاری گینگ وار کے ملزم فرقان عرف ٹنڈا نے ستر سے زائد شہریوں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے ۔ اتوار کے روز منگھوپیر سے ملنے والی دونوں لاشوں کی شناخت نبی الرحمن اور عرفان کے نام سیہو گئی ہے۔پولیس کے مطابق مقتولین ایس ایس پی ملیر را انوار پر حملے میں مطلوب ملزم شیر زمان محسود کے بھائی تھے۔