کراچی میں ریلوے ملازمین نے مطالبات کی منظوری اور انتظامیہ کیخلاف تحریک کاآغازکردیا۔ ریلوے ورکرزیونین کے تحت ملازمین نے سٹی اسٹیشن سے سپریم کورٹ رجسٹری تک ریلی نکالی۔ ریلی کے شرکا نے الزام عائدکیاکہ نااہل انتطامیہ اورافسروں کی شاہ خرچیوں نے ادارے کوتباہی کے دہانے تک پہنچادیاہے ،محنت کشوں کی تحریک ادارے کونقصان پہنچانے والے عناصر کاجمہوری اندازمیں مقابلہ کریگی ۔یلی سے قبل ملازمین نے ڈی ایس آفس کے باہراحتجاج کیااور انتظامیہ کیخلاف شدیدنعرے بازی کی