کراچی : (جیو ڈیسک) وزیر اطلاعات سندھ شازیہ مری کا کہنا ہے کہ کراچی میں طویل عرصے سے شہریوں کو کھالوں اور چندوں کے نام پر عوام کو لوٹا جا رہا ہے۔
وزیر اطلاعات سندھ شازیہ مری کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ بھتہ مافیہ کے خلاف جنگی بنیادوں پر آپریشن کر رہی ہے اور بھتہ خوری کے خلاف مل کر کام کرنا ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں اب بھتہ خور موج نہیں منا سکتے۔
دوسری جانب وزیر قانون ایاز سومرو کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی عوامی فورم ہے، کسی کی اوطاق نہیں۔ کراچی کو امن کا گہوارہ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔