کراچی(جیوڈیسک)چھاپے گرفتاریوں اور دعووں کے باوجود شہر قائد میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات کا سلسلہ تھم نہ سکا اور فائرنگ کے تازہ واقعات میں پولیس اہلکار سمیت تین افراد لقمہ اجل بن گئے۔
دہشت گردوں نے کئی روز سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنا رکھا ہے۔ ملیر سٹی تھانے کی حدود میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک اور پولیس اہلکار شمیم کو موت کی نیند سلادیا۔
پولیس کے مطابق مقتول ملیر کورٹ میں ڈیوٹی کرتا تھا اور سیکورٹی زون ون میں تعینات تھا جس کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی۔ ایک شخص رنچھوڑلائن میں نامعلوم افراد کی گولیوں کا نشانہ بنا۔ گلشن اقبال میں بھی ارسلان نامی شخص کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتارا گیا۔