کراچی : (جیو ڈیسک)وزیر داخلہ سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ کچھ شرپسند عناصر کراچی میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔حیدرآباد میں وفاقی وزیر قانون مولا بخش چانڈیو کی بیٹے کی شادی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں پرتشدد واقعات سے متعلق آج رپورٹ طلب کرلی ہے کراچی کے حالات کا مقابلہ کرنا ہے اور میٹنگ میں اس بات کا جائزہ لیا جائیگا کہ شہر کے حالات کس بنا پر خراب ہورہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں تمام جماعتوں کے لوگ شہید ہورہے ہیں حالات بہتر بنانے کیلئے پولیس اور رینجرز کو احکامات جاری کردیئے ہیں۔صوبائی وزیر داخلہ منظور وسان نے کہا ہے کہ ملیر ہالٹ خود کش دھماکے پر واقعہ کا سبب اور ذمہ داران کے تعین کیلئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کی ہے۔