کراچی (جیوڈیسک)کراچی میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں میں سابق انکم ٹیکس کمشنرممتازشیخ سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔
ڈیفنس فیز فور میں سابق انکم ٹیکس کمشنر ممتازشیخ دفترجانے کے لیے گھر سے باہرکھڑی اپنی گاڑی میں بیٹھے ہی تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔ ڈرائیور قریبی ہسپتال لے گیا لیکن وہ جانبرنہ ہوسکے۔ممتاز شیخ لوکل گورنمنٹ ریونیو کے ممبر بھی تھے۔
دوسری طرف اورنگی سے ایک نوجوان کی تشدد زدہ لاش ملی جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ مقتول کی لاش کو اسپتال پہنچا دیا گیا تاہم اس کی شناخت نہیں ہوسکی۔