لاہور: (جیو ڈیسک) مسلم لیگ ن سندھ کے صدر سید غوث علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں ہونے والے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں حکومت کے اتحادی ذمہ دار ہیں، ٹارگٹ کلنگ کو نہ روکا گیا تو حالات خطرناک حد تک خراب ہوجائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں محسود اور برکی قبیلے کے سینکڑون افراد کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔
غوث علی شاہ نے کہا کہ ڈرون حملے حکومت کی کمزوری کا ثبوت ہیں، اور ایک آزاد ملک کی آزادی کے خلاف ہیں لہذہ ڈرون حملے فوری بند کیے جائیں، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف کل سے غیر ملکی دورے پر جارہے ہیں وہ جب واپس آئیں گے تو کراچی میں محسوس قبیلے کا بہت بڑا جلسہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتون مین اضافہ عوام کے ساتھ ظلم ہے، یہ اضافہ فوری واپس لیا جائے ۔ اس موقع پر سلیم ضیا، لویا جرگہ کے حاجی میر زمان ، دلاور خان ، اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔