سندھ ہائی کورٹ میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف درخواست کی سماعت پندرہ فروری تک ملتوی کر دی ہے۔ عدالت نے مدعہ اعلہیان کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کراچی بدامنی ازخود نوٹس کے باوجود بھی شہرمیں ٹارگٹ کلنگ نہیں روکی جاسکی ہے اور نہ ہی نوگو ایریاز ختم کرائے گئے ہیں۔ عدالت سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق کیس کی سماعت کرتے ہو ئے کراچی میں امن کو یقینی بنائے۔ درخواست میں وفاقی حکومت، صوبائی حکومت، صوبائی وزیر داخلہ و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔