کراچی(جیوڈیسک)وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ کراچی میں پرتشدد واقعات قابل تشویش ہیں۔ شرپسند عناصر کراچی میں فرقہ واریت کو ہوا دینا چاہتے ہیں۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی ملک کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن کے قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ بطور قوم متحدہ ہوکر دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنانے ہوں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ صوبائی حکومت محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔ وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کو ہرممکن تعاون فراہم کریں گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ کراچی کے عوام شرپسند عناصر کی مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایسی سرگرمیوں سے آگاہ کریں۔ وزیراعظم نے اس موقع پر علما اور مذہبی اسکالروں پر زور دیا کہ وہ شہر میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
کابینہ نے رینجرز ہیڈکوارٹر پر حملے اور قیمتی جانی زیاں پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کابینہ کو اپنے دورہ لاوس کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ کابینہ نے امریکا کا دورہ صدر منتخب ہونے پر براک اوباما کو مبارکباد دی۔