کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں پرتشدد کاروائیاں جاری ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں سے آٹھ سالہ بچے سمیت تین تشدد زدہ لاشیں برآمد کی گئی ہیں جبکہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔
بلدیہ نیول کالونی کے علاقے میں جھاڑیوں سے آٹھ سالہ بچے کی لاش برآمد ہوئی جسے تشدد کرکے ہلاک کیا گیا جبکہ صبح چھ بجے پاک کالونی دھوبی گاٹھ کے علاقے سے ایک شخص کی ہاتھ پاں بندھی لاش برآمد کی گئی جبکہ ایک بوری بند تشدد زدہ لاش چراغ ہوٹل کے پاس سے برآمد ہوئی۔ دونوں مقتولین کی شناخت نہیں ہوسکی ہے جبکہ بلدیہ 9 نمبر کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افر اد زخمی ہوگئے جنھیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ جن کی شناخت شوکت اور ارشاد کے نام سے کرلی گئی ہے۔