وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی ہے کہ کراچی میں ہر صورت امن قائم کیا جائے ۔ وزیر داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے اسلحہ لائے جانے کی اطلاعات ہیں ۔ انھوں نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی کہ سیکیورٹی کو مزید سخت اور مثر بنایا جائے کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہ دی جائے۔ رحمان ملک نے پٹرولنگ بڑھانے اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھنے کی بھی ہدایت کی۔