کراچی : وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہیکہ کراچی میں ہرصورت میں امن قائم کیاجائیگا۔ رحمن ملک نے وزیرداخلہ سندھ منظور وسان کے ساتھ سرجانی ٹان کا دورہ کیا۔ اس موقع پرلوگوں نے وفاقی اور صوبائی وزرائے داخلہ کی آمد پر خوشی کا اظہارکیا۔رحمن ملک نے کہاکہ شہر میں امن وامان قائم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے ۔ سرجانی ٹان کے لوگوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائیگا۔ اس سے پہلے نیشنل کرائسز منیجمنٹ سیل کے اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتیہوئے انکا کہنا تھا کہ شہر میں امن وامان کے قیام کیلیے لگاتار ایکشن ہوتارہے گا۔ کراچی میں امن وامان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ۔گرفتارشرپسندوں کو میڈیا کے سامنے لانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔