کراچی میں 10 سے 12 گھنٹنے کی لوڈ شیڈنگ

karachi load shedding

karachi load shedding

کے ای ایس سی اور ایس ایس جی سی کے درمیان گیس کی فراہمی پر تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے ۔ کے ای ایس سی گیس کی کمی کو جواز بنا کر شہر کے مختلف علاقوں میں دس سے بارہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کر رہی ہے۔
ترجمان کے ای ایس سی کے مطابق گیس میں مزید کمی کے بعد صنعتی علاقوں میں آٹھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ شروع کر دی گئی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ایس ایس اجی سی کی جانب سے صرف ایک سو چون ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہمی جا رہی ہے ، اور گیس کی مکمل فراہمی تک لوڈ شیڈنگ جاری رہے گی۔
سوئی سدرن گیس کے ڈی ایم ڈی زوہیر صدیقی کا کہنا ہے کہ سندھ میں سیلاب کے باعث مختلف گیس فیلڈ میں پانی آجانے باعث گیس لائنوں میں گیس پریشر میں خطرناک حد تک کمی ہو گئی ہے جس کی وجہ سے کے ای ایس سی کو ایک سو ساٹھ ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جا رہی ہے ۔ان کا کہنا تھاکہ کے ای ایس سی کو گیس پریشر رضا کارانہ طور پر کم کرنے کا کہا گیا تھا تاہم کے ای ایس سی حکام نے عمل نہیں کیا ۔جس سے سسٹم بیٹھ جانے کا خطرہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی ایسوسی ا یشن سے اپیل کی ہے کہ وہ رضا کارانہ طور پر گیس کی استعمال میں تیس فیصد کمی کر دیں ۔اور سی این جی ایسوسی ایشن سے بھی رات کے اوقات میں سی این جی اسٹیشن بند کرنے کا کہا گیا ہے۔