کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں نئی حلقہ بندیوں کے بارے میں الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے، الیکشن کمیشن نے پنجاب میں ضمنی انتخابات میں بے ضابطگیوں کا بھی نوٹس لے لیا۔
شہر قائد میں نئی حلقہ بندیوں کے بارے میں الیکشن کمیشن کا آج کراچی میں اجلاس ہو گا جس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن اور سیاسی جماعتوں کے رہنما شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق کراچی کے کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 68 لاکھ 51 ہزار 948 ہے، ان میں 34 خواجہ سراں کے ووٹ بھی شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں ضمنی انتخابات میں بے ضابطگیوں کا بھی نوٹس لے لیا ہے۔
چار دسمبر کو گجرات، جہلم، سیالکوٹ ، گوجرانوالہ اور ساہیوال میں ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری، آئی پنجاب اور ڈی سی اوز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ضمنی انتخابات کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ صوبائی الیکشن کمشنر کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ آئندہ ایسی شکایات موصول نہیں ہونی چاہئیں۔