کراچی : نیو ٹاؤن تھانے سے بینک ڈکیتی کا ملزم فرار

karachi

karachi

کراچی (جیوڈیسک) نیو ٹاؤن تھانے سے بینک ڈکیتی کا ملزم فرار ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق واقعے کا مقدمہ پولیس اہل کاروں کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔

مقدمہ ایس ایچ اونیو ٹاؤن اور2انسپکٹر کے خلاف سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق بینک ڈکیتی کے ملزم کوسی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا تھا، ملزم نے تھانا نیو ٹاؤن کی حدود میں نجی بینک میں ڈکیتی کی تھی۔