وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ اور وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک کے درمیان رات گئے کراچی میں ملاقات ہوئی جس کے دوران کراچی کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔ وزیر داخلہ نے پولیس اور رینجرز کو پیٹرولنگ بڑھانے اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم دیا اور اس ضمن میں کارروائی کیلئے پولیس اور رینجرز کی تعیناتی بھی شروع کرنے کا حکم دیا۔ رحمن ملک نے غیر قانونی موبائل فونز رکھنے والوں کیخلاف ایف آئی اے کو کارروائی کو بھی حکم دیا، ملاقات کے دوران وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا کہ کسی کو بھی کراچی کے معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔