کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے ڈھائی نمبر میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کے بعد شہر میں ہلاکتوں کی تعداد 12 ہوگئی۔ کراچی میں پولیس فائرنگ کے واقعات میں شہریوں کے قتل عام کا سلسلہ روکنے میں بری طرح ناکام ثابت ہورہی ہے۔ کورنگی نمبر چھ میں شرپسندوں نے فائرنگ کر کے 2 افراد کو قتل کر دیا۔ یونیورسٹی روڈ پر سفاری پارک کے سامنے موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے مذہبی جماعت کے تین کارکن جاں بحق ہو گئے۔
مقتولین کی شناخت عزیز الرحمان اور قاری مجاہد کے نام سے کی گئی۔ کلفٹن میں پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی کلثوم چانڈیو فائرنگ سے زخمی ہو گئیں جنہیں طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ منگھو پیر میں بھی ایک شخص فائرنگ کا نشانہ بنا۔ اس سے قبل بلدیہ میں شرپسندوں نے ایک کار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔
رات گئے کورنگی بلال کالونی اور کورنگی ناصر جمپ پر فائرنگ کر کے 2 افراد کو قتل کر دیا گیا۔ ایس آئی یو پولیس نے شیر شاہ کے علاقے میں کارروائی کر کے 3 اسڑیٹ کرمنلز کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان اے ٹی ایم مشینوں کے باہر سے شہریوں کو لوٹا کرتے تھے۔ خواجہ اجمیر نگری، درخشان اور مبینہ ٹان کے علاقوں سے 8 مبینہ ڈاکوں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔