لاہور(جیوڈیسک) لاہور ن لیگ کے رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ شہباز شریف کے علاوہ کوئی وزارت اعلی کے منصب پر کوئی اور جچتا ہی نہیں ،شہباز شریف وزیراعلی پنجاب ہونگے، لاہور میں ہونے والا مظاہرہ صرف ممی ڈیڈی کلاس کا احتجاج ہے۔
ذرائع سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ہم درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔حکومت سازی کے لئے آزاد امیدواروں کی ساتھ رابطے شروع کر دیئے ہیں ۔سونامی آنے سے پہلے ہی تھم گیا،عمران خان کے سونامی کا پہلے ہی بیڑا غرق ہوچکا۔کراچی پاکستان اورپاکستان کراچی ہے، کوئی الگ نہیں کرسکتا۔