کراچی پولیس نے پہلی دفعہ کسی ملزم کے خاکے کی مدد سے اسے اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کرکے چھینے گئے اسلحے سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا۔ ایس ایس پی سینٹرل عاصم قائم خانی نے بتایا کہ ڈیڑھ ماہ قبل سخی حسن کے قریب واقع پیٹرول پمپ پر موجود پولیس اہلکار سے اس کی سرکاری ایس ایم جی چھین لی گئی تھی جس کے ملزم کا خاکہ تیار کیا گیا تھا اور اس خاکے کی مدد سے پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر سرکاری ایس ایم جی سمیت دیگر اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان زیادہ تر اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں اور ان سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔