کراچی (جیوڈیسک) پراسیکیوٹر جنرل سندھ شہادت اعوان نے پینتیس پیرول پر رہا سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے مقدمات کی تفصیلات طلب کرلی۔مقدمات میں پیش ہونے والے سرکاری وکلا کا اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے۔
اجلاس میں ملزمان کے خلاف تیزی سے مقدمات چلانے اور ان کو انصاف کے کٹہر ے میں لانے کیلئے حکمت عملی طے کی جائیگی ۔ سپریم کوٹ نے اپنے عبوری حکم نامے میں پیرول پر رہا ملزمان کو گرفتار کرنے اور ان کے خلاف مقدمات چلانے کا حکم دیا تھا۔