کراچی : وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی 2001 کے بلدیاتی نظام کے خلاف تھی اور اب بھی اس کے خلاف ہے، بہت جلد سندھ میں نئے بلدیاتی نظام یا موجودہ نظام میں ترمیمی قانون سندھ اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا، جس کے لئے ایم کیو ایم سمیت دیگر اتحادیوں سے بات چیت چل رہی ہے۔ وزیر اعلی ہاوس میں پیپلز پارٹی سندھ کونسل کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا گورنر سندھ کی جانب سے جاری آرڈیننس عارضی تھا، لوکل باڈیز پر دوستوں سے مل کر ایسا حل نکالیں گے جو سب کے لئے قابل قبول ہوگا۔ تمام فیصلے اکثریت کی بنیاد پر نہیں بلکہ اتحادیوں کی مشاورت سیکرنا چاہتے تھے۔ کمشنری نظام پر اتحادیوں کو تحفظات تھے۔ انہوں نے کہا کہ قوم پرستوں سے سندھ کو کبھی بھی فائد نہیں ہوا، کالا باغ ڈیم کے خلاف بھی پیپلز پارٹی نے جدوجہد کی تھی اور اب بھی پیپلز پارٹی سندھ کو کبھی بھی نقصان نہیں دے سکتی۔