سندھ میں بلدیاتی نظام پر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ ایم کیو ایم کے مطابق نظام پر آئندہ اجلاس جلد ہو گا۔ گورنر ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کے علاوہ صوبائی وزرا ایاز سومرو، مراد علی شاہ اور منظور وسان شریک ہوئے۔ جبکہ مذاکرات میں ایم کیوایم کی جانب سے ڈاکٹر صغیر احمد، سید سردار احمد، کنور نوید جمیل اور واسع جلیل نے شرکت کی۔ ایم کیو ایم کا مقف تھا کہ ایسا نظام چاہتے ہیں جو سندھ کے عوام کے حق میں ہو۔ دونوں پارٹیوں میں بلدیاتی نظام پر اتفاق نہیں ہوسکا اور ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنما کے مطابق دونوں پارٹیوں کا اجلاس آئندہ چند روز میں دوبارہ ہو گا۔