کراچی : ڈاکٹر سیمی جمالی پر برین ہیمرج اور فالج کا حملہ

jinnah hospital

jinnah hospital

جناح اسپتال کی جوائنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کو فالج کے حملے اور برین ہیمرج کے بعد نیشنل میڈیکل سینٹر کراچی منتقل کردیا گیا ہے جہاں وہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہیں۔
جناح اسپتال کراچی میں ڈاکٹر سیمی جمالی معمول کے دفتری امور میں مصروف تھیں کہ اچانک زمین پر گر پڑیں جہاں پر ڈاکٹروں نے انہیں ابتدائی طبی امداد دی اور ڈاکٹر سیمی جمالی کے سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی کے بعد انہیں کراچی کے ایک نجی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق ڈاکٹر سیمی جمالی سے ملاقات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔