کراچی : ڈیفنس دھماکا، حکومتی سرد مہری، رپورٹ

karachi

karachi

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں خود کش دھماکے میں درجنوں مکانات متاثر ہوئے۔ جن کے مکین بالخصوص بچے اور خواتین خوف میں مبتلا ہیں۔ نقصان کا ازالہ تو ایک طرف ، حکومت نے خیریت پوچھنا بھی گوارہ نہیں کی۔ ایس ایس پی اسلم خان کی رہائش گاہ کے باہر ہونے والے دھماکے نے اطراف کے مکانوں کو شدید نقصان پہنچایا۔ مکانات میں موجود قیمتی اشیا تباہ ہوگئیں۔ اس سامان میں بچوں کے کھلونوں سے لیکر الیکٹرونکس کا سامان تک سب ختم ہوگیا۔ خوف کے عالم میں پوری رات جاگ کر گزارنے والے اس خاندان کو حکومت سے بہت سے شکوے ہیں۔ دھماکے سے بچے سہم گئے، کھانا پینا چھوڑدیا اور خوف سے اسکول بھی نہیں جارہے۔ دھماکے نے بچوں کے ذہنوں پر گہرے اثرات چھوڑے ہیں۔
انہیں جہاں اپنے گھر کے ٹوٹنے کا صدمہ ہے، وہیں وہ دھماکے کی شدت سے گم سم ہیں۔حکومت نے نقصانات کے ازالے کے لئے کوئی کمیٹی تشکیل نہیں دی۔ ایس ایس پی اسلم خان کے ساتھ ہمدردی کے لئے جانے والوں کو دھماکے سے متاثرہ ان افراد کو بھی تسلی کے دو الفاظ کہنے چاہیئے تاکہ انکا حوصلہ بحال ہو سکے۔