کراچی (اسٹاف رپورٹر) پانامہ کیس کا فیصلہ کرنے والے لارجز بنچ میں شامل پانچوں جج صاحبان اور پانامہ کیس تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کی تشکیل کردہ جے آئی ٹی کے اراکین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا ہے کہ دھمکیوں ‘ الزامات اور دبا ¶ کے باوجود جس طرح جے آئی ٹی اراکین نے حق و سچ کا بول بالا کرتے ہوئے شواہد و حقائق کی بنیا دپر اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی اسی طرح اعلیٰ عدلیہ نے بھی انتہائی دیانتداری ‘ غیر جانبداری اور فرض شناسی سے حقائق و شواہد کی روشنی میں پانامہ کیس کا فیصلہ کرکے نہ صرف عدلیہ کے دامن پر لگے تعصب ‘ جانبداری اور مقتدر طبقات کی غلامی کے تمام داغوں کو دھادیا ہے بلکہ عدلیہ پر لگائے جانے والے پنجاب پرستی کے الزام کو بھی باطل ثابت کردیا ہے ۔ امیر پٹی نے عدالتی فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے نہ صرف پانامہ کیس میں انصاف کیا ہے بلکہ مقتدر طبقات کے احتساب کی بنیاد رکھتے ہوئے عدلیہ کا ہی نہیں بلکہ قوم کا سر بھی فخر سے بلند کردیا ہے اسلئے قوم کی خواہش ہے کہ قومی ضرورت کے پیش نظر پاکستان کو کرپشن فری بنانے کیلئے احتساب وانصاف کے اس سلسلے کو مزید دراز کرتے ہوئے حکومت ‘ کابینہ اور ایوانوں میں موجود تمام مقتدر افراد کیساتھ سیاست‘ صحافت ‘ انصاف ‘ حفاظت ‘ دفاع ‘ انتظام اور دیگر تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے تمام کرپٹ ‘ عوام دشمن اور ملک و قوم کو کسی بھی طرح سے نقصان پہنچانے والے تمام عناصر اور ہر فرد کو قانون کے دائرے میں لاکر اس کا احتساب کیا جائے اور لوٹی گئی قومی دولت اورملکی و عوامی وسائل کی پائی پائی ان ملک و قوم دشمنوں سے بازیاب کراکر قومی خزانے میں واپس لائی جائے ۔
رزاق ہنگورجہ کے بھائی کے انتقال پر گجراتی رہنما ¶ں کی تعزیت نواب جہانگیر خانجی ‘ گجراتی سرکار ‘ اراکین جونا گڑھ فیڈریشن و دیگر عمائدین کا اظہار افسوس مرحوم محمد حنیف ہنگورجہ کی سماجی و کمیونٹی خدمات کو خراج تحسین ‘ ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )نواب آف جونا گڑھ ہزہائی نیس نواب جہانگیرخانجی ‘ گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکارامیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر‘جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری محمد سلیم لودھی ‘ آفس سیکریٹری مصطفی خان اور سابق اراکین کابینہ‘ فیڈریشن میں شامل جونا گڑھ کے عوام کی نمائندہ جماعتوں کے منتخب اراکین کابینہ ‘ ہزہائی نیس نواب مہابت خان رائل فیملی فا ¶نڈیشن و ٹرسٹ کے چیئرمین نوابزدہ غلام محمد خان ‘ جونا گڑھ سے تعلق رکھنے والے محب وطن پاکستانیوں پر مشتمل میمن ‘ کچھی ‘ کاٹھیا واڑی ‘ گجراتی ‘ سندھی ‘ بلوچ ‘ پٹھان ‘ بوہری ‘ اسماعیلی ‘ کھتری و دیگر تمام برادریوں کے عمائدین ‘ فرزند جونا گڑھ اقبال چاند ‘ ایشوریا جونیجو سندھی جماعت کے منتخب اراکین کابینہ ‘ ماہر قانون الطاف میمن ایڈوکیٹ ‘ محمد صدیق بلوچ ایڈوکیٹ و دیگر نے آل کاٹھیاواڑ سپریم کونسل کے سربراہ عبدالرزاق ہنگورجہ کے بڑے بھائی محمد حنیف ہنگورجہ کے انتقال پر تعزیت و افسوس کا اظہار اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی اور کاٹھیاواڑ سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کے اتحاد و فلاح کیلئے مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے !
احتسابی سلسلہ دراز کرکے ہر شعبہ کو کرپشن فری بنایا جائے ‘ راجونی اتحاد سیاستدانوں کا ہی نہیں منصفوں ‘ محافظوں ‘ صحافیوں‘ تاجروں اور بیورو کریسی کا بھی احتساب کیا جائے آمدنی و اثاثوں میں تفریق کا شکار ہرفرد کو حکومت و سرکاری ملازمت کیلئے نااہل قرار دیا جائے!
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پانامہ کیس عدالتی فیصلے کے بعد راجونی اتحاد میں شامل سیاسی و سماجی جماعتوں کے ہنگامی اجلاس میں شریک روشن پاکستان پارٹی کے چیئرمین امیر پٹی ‘ گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار ‘ پاکستان سولنگی اتحاد کے بزرگ رہنما امیر علی سولنگی ‘ نیشنل فورم فار ہیومن رائٹس کے سربراہ محمد اسلم خان فاروقی ‘ نیشنل پیس کمیشن کے رہنما امیر علی خواجہ ‘ نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فا ¶نڈیشن کے چیئرمین عمران چنگیزی ‘ قومی عوامی جرگہ کی چیئر پرسن ڈاکٹر روبینہ یاسمین ‘ خان آف بدھوڑا یحییٰ خانجی تنولی ‘ مارواڑی اتحاد کے رہنما اقبال ٹائیگر ‘ جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری محمد اسلم لودھی ‘ فرزند جونا گڑھ اقبال چاند ‘ سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سردار خادم حسین سولنگی ‘عدنان میمن ‘ عارف راجپوت ‘ فاطمہ میمن ‘ یونس سایانی ‘ روبینہ شاہین و دیگر نے عدلیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ نہ صرف احتساب کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے حکومت میں شامل تمام وزراءو مشیروں تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی و سینیٹ اور تمام سیاستدانوں کے اثاثہ جات و آمدنی کی تحقیقات کراتے ہوئے ان کا بھی احتساب کیا جائے بلکہ سیاسی شعبے کے ساتھ انصاف ‘ احتساب ‘ قانون ‘ دفاع ‘ تحفظ ‘ تعلیم ‘ صحت اور انتظام سمیت تمام اداروں کے سربراہان و افسران کو بھی احتساب کی کسوٹی گزار کر کرپٹ اور عوام دشمن عناصر کو نشان عبرت بنایا جائے تاکہ کرپشن فری پاکستان کے جس عوامی خواب کی تعبیر کی بنیاد عدلیہ نے رکھی ہے اس پر عالیشان و پرشکوہ اور مستحکم و مضبوط عمارت تعمیر ہوسکے ۔
پانامہ کیس عدالتی فیصلہ انقلابی تبدیلیوں کا اشارہ ہے ‘ سولنگی اتحاد عدلیہ کی جانب سے رکھی گئی احتساب کی بنیاد پر پر شکوہ عمارت کی تعمیر عوامی ذمہ داری ہے‘ امیر سولنگی دشمن سیاستدانوںا ور سیاسی جماعتوں کومسترد کئے اور دھتکارے بغیر مستقبل محفوظ نہیں ہوسکتا!
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیر علی سولنگی نے پانامہ کیس کے عدالتی فیصلے کو انقلابی تبدیلیوں کا استعارہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ نے مقتدر طبقات کے احتساب اور انصاف کی بنیاد رکھ دی ہے اس بنیاد پر پاکستان کی ترقی واستحکام‘ عوامی خوشحالی اور پاکستانیوں کے محفوظ و پر امن مستقبل کی پر شکوہ و عالیشان عمارت کی تعمیر عوام کی ذمہ داری ہے جس کیلئے ضروری ہے کہ عوام آئندہ انتخابات میں شخصیت پرستی میں کرپٹ ‘ نا اہل ‘استحصالی ‘ ظالم اور عوام دشمن روایتی قیادتوں ‘ جماعتوں اور سیاستدانوں کا انتخاب کرنے کی بجائے مخلص ‘ دیانتدار ‘ ملک و قوم سے وفادار ایسی قیادت کا انتخاب کریں جو حقیقی معنوں سے عوام سے مخلص ہواور ایوانوں میں جاکر ذاتی مفادات کیلئے کرپشن و استحصال اور ظلم و بد امنی کو فروغ دینے اور دہشتگردی کی سرپرستی کرنے کی بجائے عوامی مفادات کیلئے اپنی صلاحیتیں استعمال کرتے ہوئے قومی و عوامی مسائل اور بحرانوں کا احل تلاش کرکے عوام تک جمہوریت کے حقیقی ثمرات پہنچائے !
خواتین میں اعلیٰ تعلیم کی کمی طلاق کی شرح بڑھارہی ہے ‘ فاروق میمن بلدیہ ٹا ¶ن انٹرمیڈیٹ گرلز کالج کو ڈگری کا درجہ دیا جائے ‘ الطاف میمن ایڈوکیٹ ‘ یونس سایانی ڈگری کالج نہ ہونے کی وجہ سے بچیاں انٹرمیڈیٹ سے زیادہ تعلیم حاصل نہیں کر پارہی ہیں!
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ماہر قانون و سماجی رہنما اور اولیاءکرام کے حوالے سے بےشمار روحانی تصانیف کے مصنف و محقق ایڈوکیٹ الطاف میمن نے بلدیہ ٹا ¶ن انٹرمیڈیٹ گرلز کالج کو ”ڈگری کالج“ کا درجہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدم تحفظ و بد امنی کے ماحول میں والدین کیلئے یہ ممکن نہیں کہ وہ اپنی بچیوں کو دور دراز کے علاقوں میں حصول تعلیم کیلئے بھیجیں جبکہ ٹرانسپورٹ مسائل اور معاشی تنگدستی بھی اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ بچیاں بھیڑ بکریوں کی طرح بسوں کے دھکے کھاتے اور بس کرائے کی مد میں یومیہ دو سو روپے خرچ کرتے ہوئے حصول تعلیم کیلئے دوردراز علاقوں کے ڈگری کالجز میں جائیں اسلئے بلدیہ ٹا ¶ن کی بچیاں انٹر میڈیٹ تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد تعلیم کا سلسلہ منقطع کرکے گھر بیٹھنے پر مجبور ہوتی ہیں اور اعلیٰ تعلیم سے بچیوں کی محرومی نہ صرف معاشی ‘ سماجی ‘ معاشرتی اور خانگی مسائل کا باعث بنتی ہے بلکہ شادی کے بعد ازدواجی مسائل بھی پیدا ہوتے ہیں جو طلاقوں کی بڑھتی ہوئی شرح کی بنیادی وجوہات میں سے ایک وجہ ہے ۔ گجراتی قومی موومنٹ ‘ سایانی ویلفیئر ایسوسی ایشن اور دی آل میمن جنرل جماعت کی مشترکہ تقریب مباحثہ بعنوان ” فرسودہ سماجی رسومات اورخواتین و خاندانی نظام کو پہنچنے والا نقصان“ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما فاروق میمن ‘ قومی عوامی جرگہ کی چیئر پرسن ڈاکٹر روبینہ یاسمین ‘ماہر قانون و روحانی تصانیف نگار ایڈوکیٹ الطاف میمن ‘ سایانی ویلفیئر کی وائس چیئر پرسن فاطمہ میمن ‘ایڈوکیٹ صدیق بلوچ ‘ سایانی ویلفیئر کے چیئرمین یونس سایانی ‘ سماجی رہنما اقبال باوانی ‘ نوید صدیقی‘حنیف سموں ‘ عثمان عرب ساٹی ‘ معین باپو ‘ اقبال ٹائیگر ‘ یحییٰ خانجی تنولی ‘ جاوید جا ¶لہ و دیگر نے کہا کہ طلاقوں کی بڑھتی ہوئی شرح کی بنیادی وجہ تعلیم کی کمی کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر والدین اپنی بچیوں کو اعلیٰ و بہتر تعلیم دلائیں تو نہ انہیں اچھے رشتوں کے حصول کیلئے شادی کی دلالی کرنے والے کمیشن ایجنٹوں کا سہارا لینا پڑے اور نہ ہی گھر سامان اور لاکھوں کا جہیز دیکر بیٹیوں کو رخصت کرنا پڑے ۔