کراچی کی صورتحال پرغور کیلئے آج ایوان صدرمیں دوبارہ اجلاس ہوگا۔سندھ کابینہ کے ارکان ذوالفقار مرزا، پیر مظہر الحق اور مرادشاہ کوبھی اجلاس میں شرکت کیلئے طلب کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیوایم کی طرف سے پیش کئے گئے مطالبات اورکراچی کو فوج کے حوالے کرنے کے مطالبے کے بعد ایوان صدر میں آج ہونے والے اجلاس میں فیصلہ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم اپنے وزرا کے قلمدانوں میں تبدیلی کی خواہاں ہے۔