کراچی کی صورتحال پر سپریم کورٹ رجسٹری میں سماعت آج ہو گی

Supreme Court

Supreme Court

کراچی : سپریم کورٹ میں کراچی میں امن وامان اور پولیس رپورٹ سے متعلق کیس کی سماعت آج ہو گی۔ عدالت نے چیف سیکریٹری ، سیکریٹری قانون اور سیکریٹری خزانہ کو طلب کیا ہے۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں امن و امان اور پولیس رپورٹ سے متعلق سماعت جسٹس انور ظہیر جمالی اور جسٹس سرمد جلال عثمانی کریں گے۔ گزشتہ روز ہونے والی سماعت میں جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا تھا کہ پراسیکیوشن سسٹم ایڈہاک ازم پر چلایا جا رہا ہے۔
جس کی وجہ سے خرابیاں سامنے آرہی ہیں جبکہ سرمد جلال عثمانی کا کہنا تھا کہ پراسیکیوٹر موجود ہوتا ہے تو وہ نااہل ہوتا ہے جس کا کوئی فائدہ نہیں۔