کراچی(جیوڈیسک)کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس ایک نئے ریکارڈ کی جانب رواں ہے ، پہلے سیشن کے اختتام پر تیئس پوائنٹ کا اضافہ ہوا۔کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے آغاز پر ملا جلا رجحان رہا تاہم سیمنٹ سیکٹر میں ہونے والی خریداری سے انڈیکس تیزی میں تبدیل ہو گیا۔
دوران ٹریڈنگ ہنڈرڈ انڈیکس ایک موقع پر سترہ ہزار دو سو اناسی کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا تھا۔پہلے سیشن کے اختتام پر مجموعی طور پر آٹھ کروڑ بیس لاکھ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا۔