کراچی کے تاجروں سے بھتہ وصولی پر الطاف حسین کی تشویش

altaf

altaf

کراچی : (جیو ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کراچی میں شہریوں اور تاجروں سے بھتہ کی وصولی اور اسٹریٹ کرائمز کی بڑھتی ہوئی وار داتوں پر گہری تشویش کا اظہارکیا ہے۔

الطاف حسین نے بیان میں کہا ہے کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں سے شہری تنگ ہیں۔ تاجروں سے کھلے عام بھتہ وصول کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا صورتحال اس قدر سنگین ہوگئی ہے کہ کراچی کے تاجر اپنا کاروبار بند کرنے پرمجبورہیں۔ اسی طرح حیدرآباد ، میرپور خاص اور دیگر شہروں میں بھی جرائم کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں۔ انھوں نے کہا صدر، وزیراعظم پاکستان کی معیشت کو تباہی سے بچانا چاہتے ہیں تو وہ فوری مداخلت کریں اور کراچی کی معیشت بچائیں۔

الطاف حسین نے کراچی کے تاجروں اور شہریوں سے یکجہتی کا اظہارکیا اور انہیں یقین دلایاکہ ایم کیو ایم انہیں اس صورتحال سے نجات دلانے کیلئے کردار ادا کرتی رہے گی۔