پنجاب(جیوڈیسک)وزیر قانون پنجاب کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ غیر ملکی ایجنٹ اور دو نمبر آدمی ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ کراچی کے حالات خراب کرنے کے بھی ذمیدار وزیر داخلہ ہیں۔
کراچی کا مینڈیٹ جس جماعت کے پاس ہے وہ بھی حالات خراب کرنے میں ملوث ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم سے انتخابی اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہو رہی۔ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ اصغر خان کیس میں وزیر اعلی پنجاب کا نام نہیں اپوزیشن کا واویلا بلا جواز ہے۔ انہوں نے ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ حکومت نے دباؤ میں آ کر سروس سٹرکچر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو موت ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث ہو گی اس کا ذمے دار ڈاکٹر ہی ہو گا اسمبلی میں بار بار کورم ٹوٹنے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ کورم پورا کرنا وزیر اعلی کی ذمے داری نہیں۔