کراچی (جیوڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے الیکشن کراچی کے حالات پر ملتوی ہونے کا خدشہ ہے اگر ابھی الیکشن نہ ہونے تو ہماری زندگی میں الیکشن نہیں ہونگے.
انہوں نے ائیرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نگراں حکومت فی الفور بنائی جائے۔ متحدہ قومی موومنٹ سیاست میں بڑا کردار ہے جو نہیں مانتے وہ غلطی پر ہیں۔ جمعیت علما اسلام کے امیرمولانا سمیع الحق نے کہا کہ طاہر القادری کے پروگرام سے متفق ہیں لیکن الیکشن ملتوی نہیں ہونا چاہیے۔
دفاع پاکستان کونسل تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر ملک میں بہتری کے لیے کام کرنا چاہتی ہے۔ جنرل حمید گل نے کہا ہم جہادی لوگ ہیں پاکستان میں اللہ کی حاکمیت چاہتے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ لوگ اٹھ کھڑے ہوں۔
واضح رہے کہ دفاع پاکستان کونسل کے تینوں رہنما کل کراچی میں ہونے والی اے پی سی میں شرکت کے لیے کراچی پہنچے ہیں.