کراچی : (جیو ڈیسک) گودھرا میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشن کے دوران پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، جبکہ جرائم میں استعمال کی گئی ایک موٹرسائیکل بھی قبضے میں لے لی۔
رات گئے پولیس اور ایس پی جی کے کمانڈوز کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کرکرکے سرچ آپریشن کیا۔اس دوران تعاون نہ کرنے والوں کے گھروں کے دروازے توڑ کر تلاشی لی گئی۔ پولیس نے ایک درجن سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا تاہم پانچ افراد کی شناخت کے بعد دیگر کو رہا کر دیا گیا۔
آپریشن کی خاص بات یہ تھی کہ پولیس کے پاس جرائم پیشہ افراد کی فہرست اور مخبر موجود تھے جنھوں نے آپریشن میں پولیس کی مدد کی۔