کراچی (جیوڈیسک)کراچی میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے وزیر اعلی کے مشیر ڈاکٹر محمد علی شاہ کی ہسپتال میں عیادت کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ کراچی میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے وزیر اعلی کے مشیر ڈاکٹر محمد علی شاہ کی نجی ہسپتال میں عیادت کی۔
اس موقع پر گورنر سندھ نے ڈاکٹر محمد علی شاہ کی خیریت دریافت کی۔ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی اور انہیں پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔ ڈاکٹر محمد علی شاہ نے بتایا کہ آج ایم آر آئی اور دیگر ٹیسٹ کروانے کے بعدوہ اٹھارہ دسمبرکو لندن روانہ ہوں گے جہاں وہ میرلی بورن کلب کیظہرانے میں بھی شرکت کریں گے۔