کراچی : گورنر کی زیر صدارت امن وامان کی صورت حال پر اجلاس

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ کراچی میں امن و امان کے لئیاقدامات کو فول پروف بنایا جائے اور عوام میں تحفظ کا احساس پیدا کیا جائے۔محرم الحرام کی سیکیورٹی اور کراچی میں امن و امان کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے ڈاکٹر عشرت العباد خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔

اجلاس میں تمام اعلی افسران موجود تھے۔ اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ تمام وسائل کو بروئیکار لاتے ہوئے شہر میں امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کو فوری قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے حوالے سے اقدامات قبل از وقت اٹھا ئے جائیں اور تمام مکاتب فکر کے علما کے درمیان موثر رابطوں کو یقینی بنایا جائے۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے جلوسوں کی گزر گاہوں کو سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹر کیا جائے۔