کراچی(جیوڈیسک)شہر قائد میں ایک دن کے دوران دہشت گردی کے دو منصوبے ناکام بنا دیئے گئے، بم ناکارہ بنا کر شہر کو تباہی سے بچا لیا گیا۔
کراچی کے علاقے بلدیہ ٹان میں پانچ کلو گرام وزنی بم ملا جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر بم کا ناکارہ بنا دیا۔ ڈی آئی جی ویسٹ جاوید اوڈھو کے مطابق بم کو ایک پائپ میں نصب کر کے سمینٹ سے پیک کیا گیا تھا۔ قصبہ کالونی نمبر دو میں امام بارگاہ کے قریب پولیس کی زیر تعمیر چوکی سے کنکریٹ بلاک میں رکھا گیا بم برآمد ہوا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تحویل میں لے کر ناکارہ بنا دیا۔