کرسمس کی آمد سے قبل ”جنگل کیٹس ”کی نئی تھری ڈی ویڈیو جاری

Jungle Cats

Jungle Cats

نیویارک (جیوڈیسک) کرسمس کی آمد سے قبل امریکا میں ہر دل عزیز ِجنگل کیٹس کی نئی تھری ڈی ویڈیو جاری کر دی گئی ہے۔

کرسمس ٹوپیوں میں ملبوس سفید اور گرے فر والی خوبصورت بلیوں اور زبردست میوزک نے فلم کو چار چاند لگا دیئے ہیں ۔جنگل کیٹس کے گانوں کو مختلف فلموں میں بھی استعمال کیا جا چکا ہے۔

جنگل کیٹ اور ڈوگ کی آوازوں میں پانچ لاکھ سے زائد میوزیکل کارڈز بھی بنائے جا چکے ہیں، ڈائریکٹر سپالا کے مطابق جنگل کیٹس کی اب تک بیس لاکھ کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں۔