کرناٹک : (جیو ڈیسک) مسٹر پرفیکٹ ہر کام پرفیکٹ کرنے کے عادی ہیں لیکن اس بار وہ تھوڑی مشکلات میں پھنس گئے ہیں۔ ریاست کرناٹک میں ان کے پہلے ٹی وی شو پر پابندی لگا دی ہے۔
عامر خان کے مداح سیتہ میو جیئتے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں اور ان کا یہ انتظار کل ختم بھی ہو رہا ہے لیکن عامر کے کرناٹک میں رہنے والے مداحوں کے لئے بری خبر ہے۔ سیتا میں وجیتے کرناٹکا میں نہیں دکھایا جا ئے گا۔
کرناٹک کی ریاستی حکومت نے اس شو پر پابندی لگا دی ہے۔ ریاست کی انتظامیہ نے علاقائی زبان کی ترویج کے لئے غیر علاقائی زبان میں نشر کئے جانے والے پروگراموں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ عامر خان کا یہ شو ہندی میں نشر کیا جارہا ہے۔