کرنل قذافی کے چہلم کے موقعے پر بیٹی عائشیہ کا پیغام

aisha gaddafi

aisha gaddafi

لیبیا کے سابق رہنما مرحوم کرنل قذافی کی بیٹی عائشیہ قذافی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک میں نئے حکمرانوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں۔ قذافی کی شہادت کو چالیس روز مکمل ہونے پر الجیریا میں سیاسی پناہ لینے والی بیٹی عائشیہ قذافی نے ایک بیان میں لیبیا کے عوام سے اپیل کی کہ ان کے والد ملک کیلئے لڑتے شہید ہوئے۔ اور ان کا ہم وطنوں کیلئے پیغام تھا کہ ملک کی آزادی کی ہرحال میں حفاظت کرنی ہے۔ لہذا لیبیا کے غیرت مند عوام موجودہ کھٹھ پتلی حکومت کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں۔
عائشہ قذافی کا کہنا تھا کہ ان کے والد اس دنیا سے کوچ کرگئے ہیں۔ لیکن وہ اب بھی عوام کے دلوں میں موجود ہیں۔ اور ان کا آخری پیغام تھا کہ اگر تم میری آواز نہ سنو پھر بھی ملکی آزادی کیلئیجدوجہد جاری رکھنا۔