پاکستان (جیوڈیسک) مختلف شہروں میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے اور چھتیں گرنے سے19افراد جاں بحق اور بیس سے زائد زخمی ہو گئے۔لاہور کے علاقے گوالمنڈی میں خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے پینتیس سالہ لطیف اور اس کی اہلیہ ریحانہ ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔ قصور کے علاقے چونیا ں میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔فیصل آباد میں چھت گرنے اور کرنٹ لگنے سے دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ننکانہ صاحب میں غلہ منڈی کے رہائشی محمد سلیم کے مکان کی چھت گر گئی جس سے اس کی بیوی عائشہ اور ایک سالہ بیٹی طیبہ زخمی ہو گئیں ۔
راجن پور کے علاقے فضل پوراور مرگئی میں چھتیں گرنیسیایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ادھر ہالہ میں دیوار گرنے سے پچاس سالہ شخص جاں بحق جبکہ میاں چنوں میں چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے ٹکرا میں تین مکا نوں کی چھتیں گرگئیں جس سے ایک شخص جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے ۔ ملتان کے علاقے بہاولپور روڈ پر مکان کی چھت گرنے سے تین افراد زخمی ہوگئے جبکہ حضوری باغ روڈ پر کرنٹ لگنے سینوجوان جاں بحق ہوگیا۔ڈیرہ غازی خان میں بارش کے دوران مکان کی چھت گرنے سے تین بچوں سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔ رحیم یار خان کی بستی جیون شاہ میں مکان کی چھت گرگئی ۔
جس سے ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔رجانہ میں بھی مکان کی چھت گرنے سے ممتاز بی بی اور اس کی بیٹی نسرین جاں بحق ہو گئی جبکہ بارہ سالہ بیٹا اللہ رکھا،، نو سالہ علی رضا اور جہانگیر زخمی ہو گئے ۔ساہیوال میں بستی سنپال میں مکان کی چھت گرنے سے 2افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے ۔مظفر گڑھ میں کئی گھروں کی دیواریں اور چھتیں گر گئیں جس سے دو بچے جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے۔ کمالیہ میں گھر کی چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق اور دو مزدور زخمی ہو گئے۔