کروڑ لعل عیسن کی خبریں 28/01/2015

Tariq Pahar

Tariq Pahar

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) تین افراد نے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھین لیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیل کے مطابق محمد اسلم ولد سردار قوم کھنڈویہ اپنے گھر سے عمران نگر پہنچا تو 125 موٹر سائیکل پر سوار تین افراد نے اس کو روک کر پستول تان لیا اور موٹر سائیکل CD-70 نمبر LYK-5734 چھین کر لے گئے۔ جاتے ہوئے جوتا اور چادر چھوڑ گئے۔ پولیس نے ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) تین افراد نے 45 ہزار مالیت کے لیلے اور بھیڑیں چھین لین۔ ضمیر عباس ، محمد اشرف ، صفدر حسین کے گھر پہنچ گیا۔ جسپر پولیس تھانہ کروڑ نے مدعی غلام مصطفی سکنہ ودھے والی کی درخواست پر تینوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار ) عدالتی بیلف ملازم بن کر مقدمہ حق میں کروانے کیلئے 3550 روپے بٹور لیئے۔ مزید ڈیڑھ لاکھ کا مطالبہ کیا۔ تفصیل کے مطابق بلوچی والا کے محمد حنیف ولد عبدالرحمن نے تھانہ کروڑ میں مقدمہ درج کروا کے محمد حنیف ولد حافظ خدا بخش سکنہ ڈی جی خان ان کے پاس پہنچا اور سروس کارڈ دکھا کر کہا کہ میں کروڑ عدالت میں ملازم ہوں اور آپ کا مقدمہ سیف اللہ کے ساتھ چل رہا ہے۔ اور کہا کہ عدالتی فیس 3550 روپے ادا کریں۔ اور اگر مقدمہ اپنے حق میں کروانا ہے تو مبلغ ڈیڑھ لاکھ روپے کا انتظام کر کے مجھے دیں تو مقدمہ آپ کے حق میں ہو جائے گا۔ اور چلا گیا۔ مدعی نے درخواست میں الزام عائد کیا کہ ان کے مخالف سیف اللہ نے ملزم کو بھیجا ہے۔ جس پر پولیس نے فراڈ کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔