وزیر اعلی پنجاب نے کرپشن ،لوڈشیڈنگ اور ڈینگی وائرس کا ذمہ دار صدر کو قرار دیا اپنے حق اور صدر کے خلاف خواتین سینعریلگواتے ہوئے شہباز شریف ڈینگی مچھر کے خلاف اعلان جنگ کرتے رہے۔ ڈینگی آگاہی مہم کے سلسلے میں وزیر اعلی پنجاب نے صدر آصف علی زرداری کو کرپشن کا بادشاہ اور ہر برائی کی جڑ قرار دیا اور کہا کہ لوڈشیڈنگ انکی کرپشن کی وجہ سے ہو رہی ہے اور پنجاب میں جان بوجھ کر لوڈشیڈنگ کرکے لوگوں کو موت کے منہ میں دھکیلا جا رہا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب نے جذبات میں لوڈشیڈنگ اور ڈینگی مچھر کے خلاف لانگ مارچ کرنے کا عندیہ بھی دیا میاں شہباز شریف کہتے ہیں ڈینگی مچھر پکار پکار کر ہمیں اسلام کی تعلیمات یاد دلا رہا ہے انیوں نے کہا کہ ،اس مچھر کی کچھ برکات بھی ہیں میاں شہباز شریف نے خواتین کے سیمینار میں صدر کیخلاف نعرے اور اپنے حق میں تالیاں بجوائیں وزیر اعلی نے ڈینگی مچھر کو برا بھلا کہا کہ ڈینگی مچھر کی ایسی کی تیسی یہ مچھر انکے سامنے نہیں ٹھہر سکتا۔ میاں شہباز شریف جس فارم میں ڈینگی کے خلاف لڑ رہے ہیں وہ کسی وقت بھی ڈینگی کے خلاف جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ بھی کر سکتے ہیں ۔