کرپشن ختم کر کے دم لیں گے۔ احسن اقبال

Ahsan Iqbal

Ahsan Iqbal

ملتان : مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ان کی جماعت اداروں کی تباہی کا باعث بننے والے عناصر سے ملک بچانا چاہتی ہے، کرپشن، غربت، بدعنوانی اور بیروزگاری ختم کر کے دم لیں گے۔ملتان ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عوام کو گمراہ کیا جارہا ہے کہ پچپن فیصد آبادی والے صوبے پر قائم حکومت مسائل حل نہیں کرسکی جبکہ ایک صوبائی حکومت بدعنوانی،غربت اور بیروزگاری ختم نہیں کرسکتی بلکہ اس کا انحصار وفاقی مانیٹری پالیسی پر ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کے عوام کو یرغمال بنا کر اقتدار حاصل کیا، جبکہ وہاں ہر شہر کا برا حال ہے،کوئی سڑک سیدھی نہیں اور غربت دیکھی نہیں جاتی، احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اداروں میں لوٹ مار کی جارہی ہے، عوام کو امید تھی کہ میثاق جمہوریت پر دستخط کرنیوالے مسائل ختم کرینگے، جبکہ ایسا نہیں ہوا، اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،جب تک کرپٹ حکومت کو جمہوری طریقے سے تبدیل نہیں کر لیتے۔