وفاقی وزیر برائے مذہبی امور خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے جتنی کرپشن ظاہرکی ہے اتنا تو ملک کا بجٹ ہی نہیں ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سولات کے دوران خورشید شاہ نے بتایا کہ کرپشن سے متعلق تحقیقات کیلئے ایک کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اینٹی کرپشن کے چیئرمینزسمیت متعلقہ افسران کو یہ کمیٹی طلب کرے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کو بتایا جائے کہ کرپشن کہاں اورکتنی ہورہی ہے اور ہم جاننا چاہتے ہیں کہ روزانہ سات ارب روپے کی کرپشن کیسے ہورہی ہے، اس موقع پر مسلم لیگ کے ممبر قومی اسمبلی خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان اسٹیل مل سمیت تمام اداروں میں کرپشن زوروں پرہے۔