کرپشن میں ملوث بجلی چور مافیا کے خلاف گرفتاری کا حکم ایک تاریخی اور انصاف پر مبنی فیصلہ ہے:نوازش علی شیخ
Posted on January 17, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
لالہ موسیٰ(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے سابق جنرل سیکرٹری اور سینئر راہنما نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ،پاکستان تحریک انصاف لالہ موسیٰ کے سٹی صدر سہیل نواز خان،ڈپٹی آرگنائزر حلقہ پی پی 112سید حسن رضا شاہ گیلانی اور حاجی چوہدری رفیق احمد دھامہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ کا وزیر اعطم راجہ پرویز اشرف اور ان کے ساتھ دیگر کرپشن میں ملوث بجلی چور مافیا کے خلاف گرفتاری کا حکم ایک تاریخی اور انصاف پر مبنی فیصلہ ہے۔
سپریم کورٹ نے غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرپشن میں ملوث کرپٹ لوگوں کے خلاف جو فیصلہ دیاہے وہ تاریخی ہے ۔پاکستان عوام کی بد قسمتی ہے کہ ان پر جو حکمران مسلط کئے گئے ہیں وہ کرپٹ زدہ ہیں جب تک ان جیسے لوگ حکمران رہیں گے ملک کی حالت نہیں بدل سکتی ان سے جلد از جلد چھٹکارہ ہی ملک کی سلامتی کی ضامن ہے آزاد عدلیہ ہی ایک ایسا ادارہ ہے جس پر پوری قوم کی نظریں ہیں اور عدلیہ ان امیدوں پر پورا بھی اتر رہی ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com