کرپشن کیس میں پی سی بی کے ڈائریکٹر ذاکر خان کا بیان

Zakir Khan

Zakir Khan

لندن میں پاکستانی کرکٹرز کے خلاف جاری کرپشن اور دھوکہ دھی کے کیس میں پی سی بی کے ڈائیریکٹر ذاکر خان کا بیان ریکارڈ کیا گیا جسمیں انہوں نے کھلاڑیوں کو ملنے والی سرکاری رقومات کے بارے میں بتایا۔
ذاکر خان نے انکشاف کیا کہ سلمان بٹ کو غیر تسلیم شدہ انڈین کرکٹ لیگ نہ کھیلنے پر بائیس ھزار پاونڈ کی رقم ادا کی گئی۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ سلمان بٹ اور محمد آصف پی سی بی کے سینٹرل کانٹریکٹ میں اے کیٹیگری میں ھونے کی وجہ سے ڈھائی لاکھ رپے ماھانہ تنخواہ پاتے تھے اور انہیں ٹیسٹ میچ کھیلنے کے ساڑھے تین لاکھ، ون ڈے میچ کے تین لاکھ اور ٹوئنٹی ٹوئنٹی کھیلنے کے ڈھائی لاکھ رپے ملتے تھے۔ اسکے علاوہ ٹیم کی جیت کی صورت میں کھلاڑیوں کو بونس بھی ملتا تھا۔ سلمان بٹ اور آصف کو کرپشن اور دھوکہ دھی کے کیس میں دو سے سات سال کی سزا کا سامنا ھے۔